بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ رام مندر ایودھیا میں اسی مقام پر بنے گا، جہاں پر رام للا براجمان ہے ۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس جلد حل ہو جائے گا، جس میں ہم جیت جائیں گے، اس کے لئے میں مسلمانوں سے کسی طرح کی اپیل نہیں کروں گا۔
سوامی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی، لیکن کیا باتیں ہوئیں، اس کا انکشاف انہوں نے نہیں کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد سوامی نے رام مندر کی تعمیر کے معاملہ پر کہا کہ رام مندر کی تعمیر رام جنم بھومی پر ہی ہو سکتی ہے جبکہ مسجد کہیں بھی بن سکتی ہے۔
سبرامنیم سوامی نے کہا : وقف بورڈ مسجد کیلئے نہیں ، جائیداد کیلئے لڑ رہا ہے، مسلمانوں سے کہا : ہوش میں آجاو
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کو لے کر میں نے مسلمانوں سے اپیل نہیں کروں گا، بلکہ ہوش میں آنے کیلئے کہوں گا۔ مسلم ممالک میں بھی مسجد کو ضرورت کے اعتبار سے شفٹ کر دیا جاتا ہے۔ پیغمبر محمد صاحب سے وابستہ مکہ میں تعمیر مسجد کو بھی توڑا جا چکا ہے۔
آسا رام باپو کو معصوم بتانے والے سوامی نے کہا کہ سنی وقف بورڈ مسجد کے لئے نہیں، پراپرٹی کے لئے کیس لڑ رہا ہے، لیکن میں پراپرٹی کے لئے نہیں لڑ رہا ہوں ، مندر کے لئے لڑنا میرا بنیادی حق ہے، لہذا پہلے میری درخواست پر فیصلہ ہونے والا ہے ، جس میں ہمیں ہی جیت ملے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے رام مندر کی تعمیر پر امت شاہ سے سوال کیجیے، میں نے اشوک سنگھل کو رام سیتو بچانے کا وعدہ کیا تھا اور اس کو پورا کیا، رام مندر کو بھی بچا کر اشوک سنگھل کو دیا وعدہ پورا کروں گا، رام مندر کی تعمیر سے وابستہ تمام حقیقت میرے حق میں ہیں۔